کھیل

ایشیاء کپ فائنل کا ٹاس ہوگیا، ٹاس کس نے جیتا ، پہلے بیٹنگ کون کرے گا؟ بریکنگ نیوز

پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی اور عثمان قادر کی جگہ نسیم شاہ اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی اور عثمان قادر کی جگہ نسیم شاہ اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بات کریں ایشیا کپ فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کی تو سری لنکا کی ٹیم 11ویں مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل کھیل رہی ہے جبکہ قومی ٹیم کو پانچویں مرتبہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ایشیا کپ کے فاتحین کی بات کریں تو پاکستان ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ جبکہ سری لنکا کی ٹیم 5 مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے ۔ گرین شرٹس دس سال سے یہ ٹائٹل جیتنے کے منتظر ہیں جبکہ سری لنکا نے بھی آخری بار 2014 میں ایشیا کپ جیتا تھا۔ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میچ سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی تاہم پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ فائنل میں جیت کے نئے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.