کھیل

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز، حارف رؤف نے 50وکٹیں حاصل کرنے سنگ میل عبور کرلیا

حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 50 وکٹیں لینے والے دسویں پاکستانی بائولر جبکہ 50وکٹوں تک پہنچنے والے مشترکہ چوتھے تیز ترین پاکستانی ہیں

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز، حارف رؤف نے 50وکٹیں حاصل کرنے سنگ میل عبور کرلیا ‘ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رؤف نے ایشیا کپ کے فائنل میں کیریئر کے 41 ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔ حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 50 وکٹیں لینے والے دسویں پاکستانی بولر ہیں جبکہ وہ 50 وکٹوں تک پہنچنے والے مشترکہ چوتھے تیز ترین پاکستانی ہیں۔عمر گل نے 36، سعید اجمل نے 37، حسن علی نے 38 میچز میں 50 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ اس کے علاوہ محمد عامر اور شاداب خان نے 41 ، 41 میچز میں 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا جبکہ شاہد آفریدی، محمد حفیظ، عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 50 وکٹیں لے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.