کھیل

اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل، پاکستان کی آسٹریلیا کو شکست، فائنل میں رسائی

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے6 وکٹ پر215 رنز بنائے تھے' پاکستان نے 216 رنز کا ہدف دو گیندوں قبل 9 وکٹ پر حاصل کرلیا

اوور 60کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ، قومی ٹیم فائنل نیوزی لینڈ سے کھیلے گئی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے6 وکٹ پر215 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر جینسن91 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے اشرف پکھالی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے 216 رنز کا ہدف دو گیندوں قبل 9 وکٹ پر حاصل کرلیا، محمد اسلم 63 اور طاہر راشد41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بدھ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.