کھیل

ایشیاء کپ میں شرکت کے بعد قومی کھلاڑیوں کی وطن واپسی

حارث رؤف، شاداب خان، حیدر علی اور محمد نواز اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے

ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑی وطن روانہ ہو گئے ہیں اور مختلف گروپوں میں اپنے اپنے شہروں میں لینڈنگ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑی وطن روانہ ہوگئے۔ ٹیم منیجر منصور رانا اور کپتان بابر اعظم سمیت قومی اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی لاہور پہنچیں گے۔ محمدرضوان، افتخار احمد، فخر زمان، خوشدل شاہ اور وسیم جونیئر بھی وطن واپسی کیلئے دبئی سے روانہ ہوگئے ہیں۔ حارث رؤف، شاداب خان، حیدر علی اور محمد نواز اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.