کھیل

آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کیخلاف ورزی کرنے پر معطلی کا مزہ چکھنا پڑ گیا

پی سی بی نے خیبر پختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر عارضی طور پر معطل کر دیا ہے

خیبرپختونخوا کے کرکٹر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر معطلی کا مزہ چکھنا پڑ گیا، پی سی بی نے انہیں عارضی طور معطل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ کرکٹر آصف آفریدی کو آرٹیکل 4 اعشاریہ 7 اعشاریہ 1 کے تحت معطل کرتے ہو ئے نوٹس آف چارج جاری کر دیا گیا ہے۔ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ کی کسی بھی طرح کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، انہیں 14 روز کے اندر جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے ۔ آصف آفرید ی کوپی سی بی کو ڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2 اعشاریہ 4 کی دو بار خلاف ورزی پر چارج کیا گیا ہے ۔ یہ آرٹیکل پی سی بی ویجیلنس اینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو اپروچز کے حوالے سے بروقت آگاہ نہ کرنے اور چھپانے کے حوالے سے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.