کھیل

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رضوان علی ایف آئی ایچ ایوارڈ کیلئے نامزد

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رضوان علی نے گزشتہ برس جونیئر ورلڈکپ اور اس سال ایشیاکپ میں شاندار پرفارمنس دکھائی ہے

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رضوان علی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن(ایف آئی ایچ)ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئے’ رضوان علی ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والے واحد پاکستانی پلیئر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رضوان علی کو ایف آئی ایچ کے ہاکی رائزنگ اسٹار ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی ایچ نے ہاکی اسٹار ایوارڈز کیلئے 10 کیٹیگریز میں ووٹنگ شروع کردی ہے،رضوان علی ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والے واحد پاکستانی پلیئر ہیں۔ رضوان علی نے گزشتہ برس جونیئر ورلڈکپ اور اس سال ایشیاکپ میں شاندار پرفارمنس دکھائی ہے۔ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑیوں کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.