کھیل

انٹرنیشنل ویمن ٹینٹ پیگنگ ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم کو بھی حصہ مل گیا

اردن میں انٹرنیشنل ویمن ٹینگ پیگنگ چیمپئن شپ 22 ستمبر سے کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت 14 ملکوں کی ٹیمیں شریک ہوں گی

انٹرنیشنل ویمن ٹینٹ پیگنگ ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم کو بھی حصہ مل گیا ‘ پاکستان کی تین رکنی ٹیم اس ماہ اردن میں ہونیوالے انٹرنیشنل ویمن ٹینٹ پیگنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکیسوٹرین فیڈریشن کے سیکرٹری اسد حیات نے بتایا کہ اردن میں انٹرنیشنل ویمن ٹینگ پیگنگ چیمپئن شپ 22 ستمبر سے کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت 14 ملکوں کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان کی جانب سے کنزہ فرحت اور عائشہ احمد کے ساتھ زویا میر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ اسد حیات کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کا انتخاب اوپن ٹرائلز میں پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا ، ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ویمن ٹیم 20 ستمبر کو سیالکوٹ سے اردن کیلئے روانہ ہوگی ۔ اوپن ٹرائلز میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی پاکستان کی پہلی ٹیم کی اراکین سمعیہ حجازی اور نور العین شریک نہی ہوسکی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.