کھیل

سابق فاسٹ بائولر عاقب جاوید کی تنقید، چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کھری کھری سنا دیں

ایک دو میچز کی کارکردگی کو دیکھ کرکہا جارہا ہے کہ ہمارا پلان اچھا نہیں، ہماری کامیابی کا راز ٹاپ آرڈر رہا ، اب ناکامی پر ان پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر عاقب جاوید کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ان کو کھری کھری سنا دی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم نے تسلسل کے ساتھ کھلاڑیوں کو موقع دیا، ہماری ایسی سوچ نہیں تھی کہ آخری موقع پر کسی کو لے آئیں، ہماری اوپننگ جوڑی دنیا کی بہترین ہے اور وہ مزید بہتر ہوں گے۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی جلد بولنگ شروع کر دیں گے، شاہین آفریدی ورلڈکپ میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے، فخرزمان گھٹنے میں تکلیف کے باعث انگلینڈ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈنگ کی وجہ سے ہمیں کامیابیاں ملی ہیں، عاقب جاوید ہمارے سینیئر ہیں ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈکیخلاف میچز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ ہیں، آل رانڈر عامرجمال اور اسپنر ابرار احمدکو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے شامل کیا گیا ہے۔ اوپننگ بلے باز شان مسعودکی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت پر ان کا کہنا تھا کہ شان مسعودکافی میچور ہیں اور عرصے سیکھیل رہے ہیں، شان مسعود پر پہلی بار کھیلنے کا دبا نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.