کھیل

ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے اپنے مداحوں کو چونکا دینے والی خبر سنا دی

لندن میں ہونے والا لیور کپ ان کا آخری بڑا ایونٹ ہوگا' میرے جسم نے مجھے واضح پیغام دے دیا ہے میں اب ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں

ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے اپنے مداحوں کو چونکا دینے والی خبر سنا دی ‘ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں راجر فیڈرر نے گرینڈ سلم اور اے ٹی پی ٹور ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ رواں سال لندن میں ہونے والا لیور کپ ان کا آخری بڑا ایونٹ ہوگا۔ 41 سالہ ٹینس اسٹارکا کہنا تھا کہ میرے جسم نے مجھے واضح پیغام دے دیا ہے، میں نے 24 سال میں 1500 سے زائد میچز کھیلے اور اب مجھے سمجھنا چاہیے کہ کیریئر کو کہاں ختم کرنا ہے۔ فیڈرر کا کہنا تھا کہ میں کھیل سے محبت کرتا ہوں اور اسے کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ خیال رہے کہ 20 مرتبہ گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے والے فیڈرر نے پچھلے سال ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعدگھٹنے کی سرجری کے سبب کوئی ایونٹ نہیں کھیلا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.