کھیل

چیف سلیکٹر کی پریس کانفرنس کے بعد فاسٹ بائولر محمد عامر نے تنقید کے نشتر چلا دیئے

محمد عامر کافی عرصے سے قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں' 2019ء میں ہونے والے ورلڈ کپ میں محمد عامر ٹیم کا حصہ تھے

چیف سلیکٹر محمد وسیم کی پریس کانفرنس کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے ان کی سلیکشن کو چیپ سلیکشن قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر کی پریس کانفرنس کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی ٹوئٹ میں سلیکشن پر تنقید کی۔ محمد عامر نے لکھا کہ چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن۔ خیال رہے کہ محمد عامر کافی عرصے سے قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں۔ 2019ء میں ہونے والے ورلڈ کپ میں محمد عامر ٹیم کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اور رواں ماہ انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ انگلینڈ کیخلاف 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں دو نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔ جن دو نئے کھلاڑیوں کو 18 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ان کے نام عامر جمال اور ابرار احمد ہیں۔ عامر جمال آل رانڈر جبکہ ابرار احمد بیٹر ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے اب تک پاکستان کیلئے ڈیبیو نہیں کیا ہے۔

علاوہ ازیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھی 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ فخر زمان، شاہنواز دھانی اور وکٹ کیپر محمد حارث کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ انجرڈ شاہین آفریدی انگلینڈ کیخلاف سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے البتہ انہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.