کھیل

پاکستانی بیٹر شان مسعود کی پریس کانفرنس، انگلش ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

انگلینڈ وائٹ بال کی بہترین ٹیم ، میں نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلی ہے جس سے ان کی صلاحیت کا اندازہ ہوا، انگلش ٹیم ہمیں یہاں پر چیلنج کرے گی

پاکستانی بیٹر شان مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جس نمبر پر بھی موقع ملا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا’ اور انگلش ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے پاکستانی بیٹر شان مسعود نے کہا کہ انگلینڈ وائٹ بال کی بہترین ٹیم ہے، میں نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلی ہے جس سے ان کی صلاحیت کا اندازہ ہوا، انگلش ٹیم ہمیں یہاں پر چیلنج کرے گی، ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف اچھی تیاری ہوگی۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اور انگلش کاؤنٹی میں رنز کرنے سے مجھے اعتماد ملا، مکی آرتھر نے وہاں میری بہت مدد کی، جب مجھے بیٹنگ کرنی ہوتی ہے تو زیادہ میچز کھیلنے میں مزہ آتا ہے،17 سال بعد انگلینڈ کی ٹیم کا آنا خوش آئند ہے ، پاکستان کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، پاکستانی فینز چاہتے ہیں کہ بہترین ٹیمیں پاکستان آئیں۔ پاکستانی بیٹرکا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز سے کھیلنے کا تجربہ بہترین تھا، میں نے اپنے ساتھی کرکٹرز سے بہت کچھ سیکھا، سیکھنے کا عمل کبھی بھی نہیں رکتا، میرا اگلا ہدف ٹی 20 فارمیٹ کے اسٹینڈرڈ کو میٹ کرنا ہے، ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ ملک کے لیے تینوں فارمیٹ کھیلے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ لیگ کرکٹ کے تجربے سے ٹیم کوفائدہ دلاں، ایسے بھی خیالات آتے تھے کہ شائدکبھی کم بیک نہ ہوسکے، مجھے جس نمبر پر بھی موقع ملا پرفارم کرنیکی کوشش کروں گا، جوٹیم کی ضرورت ہوگی اس نمبر پر جاکر بہتر کھیل پیش کروں گا، میں کبھی شکوہ نہیں کروں گا کہ مجھے میرے پسند کے نمبر پر نہیں کھلایا گیا۔ٹیسٹ اوپنر کا کہنا تھا کہ اب تک میں جس نمبر پر پرفارم کرنے میں ناکام ہوا وہ میری اپنی غلطیاں تھیں،کپتانی کا کبھی نہیں سوچا، قومی ٹیم کی قیادت بہترین ہاتھ میں ہے، پی ایس ایل،کانٹی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ طرز کی کارکردگی انگلینڈ کے خلاف بھی دکھانیکی کوشش کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.