کھیل

وویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ ، قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، فاطمہ ثناء ٹورنامنٹ سے آئوٹ

فاطمہ ثناء کا ویمنز کیربیئن پریمئیرلیگ کے دوران ٹخنہ مڑ گیا تھا، پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فاطمہ ثناء کو 4 ہفتے آرام تجویز کیا ہے

وویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ پاکستان وویمن ٹیم کی فاسٹ بائولر فاطمہ ثناء انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا کہنا تھا کہ فاطمہ ثناء کا ویمنز کیربیئن پریمئیرلیگ کے دوران ٹخنہ مڑ گیا تھا، پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فاطمہ ثناء کو 4 ہفتے آرام تجویز کیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فاطمہ ثناء کی متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائیگا، پاکستان ویمن ٹیم اور ریزرو کھلاڑی آج کنٹری کلب مریدکے میں اکٹھا ہوں گی، ایشیاء کپ کی تیاری کے لیے دس روزہ کیمپ کل شروع ہوگا، قومی ویمن ٹیم 28 ستمبر کو بنگلا دیش روانہ ہوگی، اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ یکم اکتوبر سے سلہٹ میں شروع ہوگا۔ خیال رہے کہ فاطمہ ثناء نے ویمنز سی پی ایل میں باربا ڈوس رائل کی نمائندگی کی تھی، فاطمہ ثناء نے لاہور میں ہونے والے ٹریننگ کیمپ کے پہلے مرحلے میں شرکت نہیں کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.