کھیل

کیا انگلینڈ کی بی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی ہے؟ انگلش کپتان معین علی نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

جونی بیریسٹو، جوفرا آرچر اور بین اسٹوک کے سیریز کا حصہ نا ہونے پر یہ تاثر دینا کہ پاکستانی دورے پر انگلینڈ کی بی ٹیم آئی ہے غلط ہے

کیا انگلینڈ کی بی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی ہے اس حوالہ سے انگلش ٹیم کے کپتان معین علی نے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے سب کو حیران و پریشان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی کا کہنا تھا جونی بیریسٹو، جوفرا آرچر اور بین اسٹوک انجری کی وجہ سے سیریز کا حصہ نہیں لیکن اس سے یہ تاثر دینا کہ پاکستان کے دورے پر انگلینڈ کی بی ٹیم آئی ہے غلط ہے۔ معین علی کا کہنا تھا کہ کرس ووکس اور مارک ووڈ لمبی انجری کے بعد آرہے ہیں، ہم اپنے فاسٹ بائولر کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہتے ہیں، جب فاسٹ بائولر تیار ہوں گے تب انہیں میچ کھلائیں گے۔ انگلش ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ میری فیملی پاکستان سے ہے تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میرے دوست اور فیملی میری کپتانی پرکافی فخر محسوس کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.