کھیل

قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ شان ٹیٹ نے نسیم شاہ کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

نسیم شاہ کو دیکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز یاد آتا ہے،وہ بہت باصلاحیت کھلاڑی ہے: قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ شان ٹیٹ کا دعویٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بائولر شان ٹیٹ نے قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو بہترین بائولر اور انگلینڈ ٹیم کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ شاہین کے بارے میں صرف اتنا معلوم ہے کہ اس کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بیٹرز کو آسانی ہوتی ہے، بولرز کو بتایا ہے کہ سب سے اہم چیز تسلسل ہے۔ شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ حارث رؤف نے ڈیتھ اوورز کی بولنگ پر بہت کام کیا ہے،بطور کوچ میرا کام یہی ہے کہ اپنے بولرز کا خیال رکھوں،نسیم شاہ کو دیکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز یاد آتا ہے،وہ بہت باصلاحیت کھلاڑی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے آپس میں اتنی لیگز کھیل لی ہیں کہ سب ایک دوسرے کے بارے میں جانتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.