کھیل

بابر اعظم کی ناقص کارکردگی، مہیلا جے وردھنے بھی قومی کپتان پر برس پڑے

ورلڈکپ میں بابر اعظم کپتانی اور ادھر ادھر کی چیزیں بھول جائیں اور بیٹر بنیں، جتنا ممکن ہو سکتا ہے بیٹر بن کر رہیں: جے وردھنے

ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں قومی کپتان بابراعظم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے ان پر برس پڑے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بابر اعظم کی فارم پاکستان کے لیے تھوڑی پریشانی کا باعث ہے ، وہ جس طرح دوسال سے بیٹنگ کر رہے ہیں اس لحاظ سے یہ ٹورنامنٹ تشویش کا باعث ہے، اب بھی سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم ایک کوالٹی پلیئر ہیں۔ مہیلا نے کہا ممکن ہے کہ ایشیاکپ کا حصہ ہونے اور پھر پاک بھارت میچ کا دبا ؤہو ، پاکستان نے ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کی فارم کو مِس کیا، بابر اور رضوان نے ٹاپ آرڈر پر تسلسل سے رنز بنائے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا دو برسوں میں پاکستان کی کامیابی کی بنیاد ہی ان ٹاپ آرڈر بیٹرز کا رنز کرنا رہا ہے،تمام بڑے بیٹرز ایسے مرحلے سے ضرور گزرتے ہیں، مجھے یقین ہے بابر اعظم کم بیک کریں گے، ان کا کم بیک مضبوط طریقے سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بابر ایشیا کپ میں دو اچھی گیندوں پر آؤٹ ہوئے ،کچھ نارمل گیندوں پر آؤٹ ہوئے، جب آپ کے پاس کوالٹی پلیئر ہو تو اس پر غیر ضروری دبا ؤنہیں ڈالنا چاہیے، ورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں جانے سے قبل آپ کے اہم کھلاڑی کو پراعتماد اور ریلیکس ہونا چاہیے یہ تبھی ممکن ہے جب ان پر غیر ضروری دبا ؤنہیں ہوگا۔ مہیلا جے وردھنے نے بابر کو مشورہ دیا کہ ورلڈکپ میں بابر اعظم کپتانی اور ادھر ادھر کی چیزیں بھول جائیں اور بیٹر بنیں، جتنا ممکن ہو سکتا ہے بیٹر بن کر رہیں اور اس کے بعد گراؤنڈ میں کپتانی کا سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی اور ٹیم کے اہم کھلاڑی کی ذمہ داریوں کو الگ الگ رکھنا ہوگا۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم یو اے ای میں ہونے والے ایشیاکپ میں صرف 68 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے،کپتان بابر اعظم نے آٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر کی پوزیشن بھی کھو دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.