کھیل

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، انگلش کرکٹ بورڈ آفیشلز کی کراچی آمد

ڈپٹی چیئرمین مسٹر مارٹن ڈارلو اور آفیشل مسٹر جان ریڈ لندن سے براستہ دبئی ایمریٹس ائیر لائنز کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے کراچی پہنچے

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کراچی میں آج شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین اور آفیشل بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مسٹر مارٹن ڈارلو اور آفیشل مسٹر جان ریڈ لندن سے براستہ دبئی ایمریٹس ائیر لائنز کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے کراچی پہنچے، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مسٹر مارٹن ڈارلو اور آفیشل مسٹر جان کو انتہائی سخت سکیورٹی اور پروٹوکول میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج شام کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.