کھیل

شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر، انگلینڈ ٹیم کے بعد کونسی ٹیم پاکستان آئے گی؟ بڑی خبر آگئی

کیویز کرکٹ ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ ،8 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی

پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر آگئی، انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کے بعد کونسی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور وہ کتنے میچز کھیلے گئی سب پتا چل گیا

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامند ہوگئی ہے اور وہ ایک بار نہیں بلکہ دو بار پاکستان آئے گی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے دسمبر 2022 میں پاکستان آئے گئی۔ پہلے وہ دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی ، ایک ٹیسٹ ملتان اور دوسرا کراچی میں ہوگا جبکہ ون ڈے میچز بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے مرحلے میں اپریل 2023 میں پاکستان کا دورہ کرے گی اس دوران کیوی ٹیم 5 ون ڈے اور 5 ہی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاریخوں کا اعلان پی سی بی اور نیوزی لینڈ بورڈ کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.