کھیل

کرکٹ فینز کو شادی کی کرسیوں پر کیوں بٹھایا گیا؟ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سب بتا دیا

سیوں کی امپورٹ بند ہونے کی وجہ سے اب تک فینز کو شادی کی کرسیوں پر بٹھا رہے ہیں، اب تک جو وعدہ کیا ہے وہ نبھایا ہے: رمیز راجہ

کرکٹ کے فینز کو شادی والی کرسیوں پر کیوں بٹھایا گیا ہے اس حوالہ سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے سب صاف صاف بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیز راجہ بھی انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے۔ چیئرمین پی سی بی نے انکشاف کیا کہ کرسیوں کی امپورٹ بند ہونے کی وجہ سے اب تک فینز کو شادی کی کرسیوں پر بٹھا رہے ہیں، اب تک جو وعدہ کیا ہے وہ نبھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تو صرف کرکٹ کی طرف توجہ دے رہا ہوں، امید کرتا ہوں اچھا مقابلہ ہوگا، ورلڈکپ کی تیاری کیلئے یہ ایک اہم سیریز ہے، ہم نے کوشش کی تھی انگلینڈ کو لیکر آئیں، جب وہ روٹھ کر گئے تھے بہت محنت کرکے لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو یہ دیکھیں کہ آپ ایشیا کپ کا فائنل کھیلے ہیں، آپ نے ایشیا کپ میں بھارت کو ہرایا ہے، اس ٹیم کو غلطی کرنے کی تھوڑی سی لچک دیں گے یا نہیں؟ رمیز راجہ نے کہا کہ بابر اعظم کو بھی یہی سمجھاتا ہوں کہ فینز کی یادداشت کمزور ہوتی ہے، فینز کو خوش کرنے کیلئے آپ کو ہر میچ جیتنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے حوالے سے کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ ہم اپنے کھلاڑی کا خیال نہیں رکھیں گے؟ شاہین انگلینڈ میں ہے اس کا ری ہیب ہورہا ہے، فخر کو بھی انگلینڈ بھیج رہیں ہیں، رضوان کا بھی پی سی بی خیال رکھا ہوا ہے، شاہین کے مسئلے کو بلا ضرورت متنازع بنایا گیا ہے، شاہین ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم میں ہوگا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ سابق کھلاڑیوں کو چاہیے کہ اس ٹیم کو بیک کریں، ٹیم کی سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی رائے مختلف ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.