کھیل

پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ ‘کتنے کروڑ روپے گیٹ منی جمع ہوئی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

پاکستان انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے ایک کروڑ30 لاکھ روپے کی گیٹ منی اکٹھی ہوئی جو سیلاب زدگان کے فنڈز میں جمع کروائی جائیگی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ میں گیٹ منی سے کتنے کروڑ روپے جمع ہوئے اس حوالہ سے تمام اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو متحدکرنے میں مددکی، اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر تمام شائقین کرکٹ کے مشکور ہیں، پی سی بی تمام سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ کراچی کے تماشائیوں نے مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اپنا حصہ ڈالا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ذریعے فنڈز میں ایک چھوٹا حصہ ڈالنا پی سی بی کے لیے اعزاز ہے۔ فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ یہ حصہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کام آئیگا، ضرورت کے اس وقت میں عوام کا متحد ہونا قابل ستائش ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.