کھیل

پاکستان جونیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

جونیئر لیگ 6 اکتوبر سے شروع ہوگی اور اس کے تمام 19 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل)کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاکرتے ہوئے ٹیموں اور کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے، 6 ٹیمیں اس ایونٹ میں شرکت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ا س سال پہلی پاکستان جونیئر لیگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے ٹیموں اور کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ 6 ٹیموں والے اس ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کر رہے ہیں جبکہ لیجنڈ کرکٹرز کو ٹیموں کا مینٹور بھی مقر ر کیا گیا ہے، اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان جونیئر لیگ کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے مطابق جونیئر لیگ 6 اکتوبر سے شروع ہوگی اور اس کے تمام 19 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ گوجرانوالہ جائنٹس اور مردان واریئرز کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ لیگ کا فائنل 21 اکتوبر کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.