کھیل

فاسٹ بائولر محمد عامر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش، تصویر بھی شیئر کر دی

انہوں نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ 'الحمدللہ خدا نے ہمیں بیٹی عائرہ عامر سے نوازا ہے

فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے ان کی شادی 2016ء میں ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے بدھ کے روز انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا کہ جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی بیٹی کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘الحمدللہ خدا نے ہمیں بیٹی عائرہ عامر سے نوازا ہے۔ عامر اور ان کی اہلیہ نرجس خان نے ستمبر 2016 میں شادی کی تھی اور اس جوڑے کی تین بیٹیاں ہیں، جن میں سب سے بڑی کا نام منسا اور دوسری بیٹی کا نام زویا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.