کھیل

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم نے4 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 32 رنز بنالیے

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے4 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 32 رنز بنالیے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔ دنوں ٹیموں میں ایک، ایک تبدیلی کی گئی ہے، پاکستان ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انگلش ٹیم میں رچرڈ گلیسن کی جگہ لیام ڈاسن کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔ واضح رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.