کھیل

محمد رضوان اور بابراعظم نے ایک اور نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارتی جوڑی نے52 اننگز میں 1743 رنز بنائے تھے تاہم بابر اور رضوان نے 36 شراکتوں میں بھارتی جوڑی سے زیادہ رنز بنالیے ہیں

محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی سب سے کامیاب جوڑی بن گئے’ محمد رضوان اور بابراعظم نے ایک اور نیا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی جوڑی نے52 اننگز میں 1743 رنز بنائے تھے تاہم بابر اور رضوان نے 36 شراکتوں میں بھارتی جوڑی سے زیادہ رنز بنالیے ہیں۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان اوسط پارٹنرشپ اسکور 52 سے زائد ہے اوران دونوں کی جوڑی بطور پارٹنرز 1800 رنز جورڑنے والی پہلی جوڑی بھی بن گئی۔ رضوان اور بابر کی جوڑی نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.