کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 200 رنز کا ہدف دیا جس کو مہمان ٹیم نے بغیر کی نقصان کے حاصل کرلیا

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کے 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بابر اور رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت200 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ بابر اعظم 110 اور رضوان 88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بن گئے۔اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔ بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ بابر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے، بحیثیت کپتان ان کی سنچریوں کی تعداد 10 ہے جبکہ انضمام الحق 9 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ۔ دنوں ٹیمیوں میں ایک، ایک تبدیلی کی گئی، پاکستان ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا جبکہ انگلش ٹیم میں رچرڈ گلیسن کی جگہ لیام ڈاسن کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔ پاکستان کے خلاف انگلینڈ کا آغاز اچھا رہا، دنوں اوپنرز کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ایلکس ہیلز 21 گیندوں پر 26 رنز بناکر دھانی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ انگلینڈ کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر ہی اٹھانا پڑا، ڈیوڈ ملان پہلی کی گیند پر دھانی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔پاکستان کو تیسری کامیابی فل سالٹ کی صورت میں ملی، وہ 27 گیندوں پر 30 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ بین ڈکٹ 43 اور ہیری بروک 31 رنز بناکر آٹ ہوئے تاہم اختتامی اوورز میں کپتان معین علی نے جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 199 تک پہنچایا، وہ 23 گیندوں پر 55 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہنواز دھانی اور حارث رف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسنین سب سے مہنگے بولرز ثابت ہوئے، انہوں نے4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 51 رنز دیے۔ واضح رہے کہ آج پاکستان کی جیت کے ساتھ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی، پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔ واضح رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.