کھیل

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی' قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ انگلش ٹیم نے 3 تبدیلیاں کی ہیں

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلہ میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ انگلش ٹیم نے 3 تبدیلیاں کی ہیں۔ واضح رہے سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس نے انگلش ٹیم کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ خیال رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.