کھیل

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ کی پاکستان کو 63 رنز سے شکست، سیریز میں 2-1 سے برتری

انگلینڈ کے 222 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز رمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکے

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ انگلش ٹیم نے 3 تبدیلیاں کیں۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، ہیری بروک 35 گیندوں پر 81 اور بین ڈکٹ 42 گیندوں پر 70رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اس کے علاوہ فل سالٹ 8،ڈیوڈ ملان 14اور ول جیک 40 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ انگلینڈ کے 221 رنز کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔اس سے قبل گرین شرٹس کے خلاف سب سے بڑا اسکور 211 رنز سری لنکا کا تھا۔ پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاہنواز دھانی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، انہوں نے 4 اوورز میں وکٹ لیے بغیر 62 رنز دیے۔ دھانی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کا دوسرا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔

انگلش ٹیم کے 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم اور رضوان 8،8 رنز بناکر آٹ ہوگئے جبکہ مڈل آرڈر نے ایک بار پھر ٹیم کو دھوکا دے دیا۔ حیدر علی3،افتخار احمد 6 اور خوشدل شاہ 29 رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔اس کے علاوہ محمد نواز اور عثمان قادر صفر پر آٹ ہوئے، اس دوران شان مسعود نے کچھ مزاحمت کی اور رنز کی اننگز کھیلی پر وہ بھی پاکستان ٹیم کو کامیابی دلوانے میں ناکام رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 اور عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یوں انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس نے انگلش ٹیم کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی اتوار کوکھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.