فیچرڈ پوسٹکھیل

انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں جاری ہندو مسلم کشیدگی کم نا ہو سکی، فسادات نے کئی دہائیوں سے ساتھ رہنے والے افراد میں خوف وہراس پیدا کر کے کھلبلی مچا دی

پرامن شہر میں ہولناک مناظر نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے، لیسٹر میں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے: لیسٹر میں مقیم شہریوں کا بیان

انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں جاری ہندو مسلم کشیدگی کم نا ہو سکی، فسادات نے کئی دہائیوں سے ساتھ رہنے والے افراد میں خوف وہراس پیدا کر کے کھلبلی مچا دی ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مختلف علاقوں سے برطانیہ کے شہر لیسٹر میں منتقل ہونے والے افراد تاحال خوف کا شکار ہیں، ان فسادات نے کئی دہائیوں سے ساتھ رہنے والے عوام میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ اس حوالے سے مقامی کونسلر کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ تو 70 سال سے کھیلے جا رہے ہیں، چھوٹا ساگروہ ہے جس نے مسئلہ پیدا کیا، ہم اس مسئلے پر جلد قابو پا لیں گے۔ گزشتہ روز 45 برس سے لیسٹر میں مقیم اسماعیل بخاری نے بتایا تھا کہ پرامن شہر میں ہولناک مناظر نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے، لیسٹر میں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی برٹش اور بھارتی برٹش نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے پیش نظر اب تک 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.