کھیل

قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی ڈبل سنچری مکمل کر کے نیا اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان دنیا کی پہلی ٹیم ہے جو 200واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے، گرین شرٹس نے 2006ء میں انگلینڈ کے خلاف برسٹل میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی ڈبل سنچری مکمل کر کے ایک منفرد اور نیا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا کی پہلی ٹیم ہے جو 200واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے، گرین شرٹس نے 2006 میں انگلینڈ کے خلاف برسٹل میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان ٹیم کا 200واں ٹی ٹوئنٹی میچ ہے ۔ پاکستان ٹیم نے 200 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 121 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے اور 70 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تین ٹی ٹوئنٹی ٹائی ہوئے ، دو ٹائی میچز میں پاکستان کو شکست ہوئی جبکہ ایک ٹائی میچ میں پاکستان کو کامیابی ملی۔اس کے علاوہ 5 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.