کھیل

پاک انگلینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیشنل سٹیڈیم کے باہر جعلی ٹکٹس کی فروخت کاانکشاف

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل نیشنل سٹیڈیم کے باہر جعلی ٹکٹس فروخت کرنے اور خریدنے والے 11 افراد گرفتار

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کے باہر جعلی ٹکٹس فروخت کرنے اور خریدنے کا انکشاف منظر عام آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان نیشل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کے روز شیڈول تھا جس کی وجہ سے ٹکٹس کی زیادہ مانگ تھی۔ جعلی ٹکٹس لیے شائقین گیٹ پر پہنچے تو انتظامیہ کے چیک کرنے پر ٹکٹس جعلی نکلے جس پر انہیں گراؤنڈ میں داخل ہونے نہیں دیا گیا اور وہاں موجود پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ عزیز بھٹی تھانے کے مطابق جعلی ٹکٹس خریدنے والے10 جبکہ فروخت کرنے والے سدیس رضا نامی شخص کو بھی گرفتار کیا گیا اور ملزم کے قبضے سے جعلی ٹکٹس بھی برآمد کیے گئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد جعلی ٹکٹس خریدے والے 10 افراد کو رہا کردیا جبکہ فروخت کرنے والے شخص کے خلاف پولیس مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.