کھیل

چوتھا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے جبکہ قومی بیٹسمین و وکٹ کیپر محمد رضوان88 رنز بناکر نمایاں رہے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف جبکہ محمد رضوان 88 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،حیدر علی اور شاہنواز دھانی کی جگہ آصف علی اور وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ انگلش ٹیم نے بھی 3 تبدیلیاں کی ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آغاز کافی اچھا رہا، دونوں اوپنرز کے درمیان 97 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر کپتان بابر اعظم 28 گیندوں پر 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان شان مسعود کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 21 رنز بناکر پویلین لوٹے،اس کے علاوہ خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناسکے۔ اس دوران رضوان نے شاندار بیٹنگ کی اور 67 گیندوں پر 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آخری اوور میں آصف علی کے 2 چھکوں کی بدولت قومی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔آصف علی 3 گیندوں پر 13 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹوپلی نے 2 ، ڈاسن اور ولی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنا 200 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے۔قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔

خیال رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.