کھیل

دورہ انگلینڈ کو کامیاب بنانے کیلئے کس نے اہم کردار ادا کیا؟ مارٹن ڈارلونے بتا دیا

پاکستان میں سکیورٹی انتظامات نہایت ہی شاندار ،پی ایس ایل نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے

انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کو کامیاب بنانے کے لئے کس نے اہم کردار ادا کیا ہے اس حوالہ سے انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو نے سب بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو کا کہنا ہے کہ 17 سال بعد انگلینڈ کی پاکستان آمد پر ہر کوئی کافی خوش ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا چوتھا ٹی ٹوئنٹی دیکھنے آئے مارٹن ڈارلو نے کہا کہ پاکستان میں کراؤڈ کا جوش و خروش دیکھ کر کافی اچھا لگ رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کو کامیاب بنانے کیلئے دونوں بورڈز نے بہت محنت کی ہے،پاکستان میں سکیورٹی انتظامات نہایت ہی شاندار ہیں ،پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پلیئرز کے آپس میں تعلقات بھی بنے ہیں۔ مارٹن ڈارلو کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچز کیلئے انگلینڈ سے فینز کی بڑی تعداد بھی پاکستان آئے گی،فینز سے کہوں گا کہ پاکستان ایک بہت خوبصورت جگہ ہے، پاکستان میں آئی سی سی ایونٹس کی آمد کا شدت سے منتظر ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.