کھیل

سابق کپتان یونس خان قومی ٹیم کی ناقص مینجمنٹ پر برس پڑے

پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے خود کو اور پورے پاکستان کو شرمندہ نہ کرے کہ ہم دو دن پہلے اچانک تبدیلی کر دیں گے

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان یونس خان قومی ٹیم ناقص مینجمنٹ پر برس پڑے ہیں انہوں نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ ہم ہر بار قومی اسکواڈ میں تبدیلی کا رونا روتے ہیں، ہم اس سے قبل بھی ایک ایسی ہی تبدیلی کر چکے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے خود کو اور پورے پاکستان کو شرمندہ نہ کرے کہ ہم دو دن پہلے اچانک تبدیلی کر دیں گے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ میرے خیال سے ہمارے پاس اب یہی پلیئرز ہیں اور ہمیں انھیں کھلاڑیوں کو استعمال کرنا ہے کہیں اور سے کھلاڑی نہیں آسکتے، یہ بہترین کھلاڑی ہیں لیکن ہمیں کچھ قربانیوں کی ضرورت ہے، کچھ نمبرز آپ نے اوپر نیچے کرنے ہوں گے جو کہ پلیئر خود کر سکتا ہے، کھلاڑیوں کو اپنا اسٹائل چینج کرنا ہوگا، انہیں 24 سے 25 کروڑ عوام کے لیے اور ملک کے لیے کھیلنا ہوگا جو کہ آپ کو دیکھ رہے ہیں، مجھے نہیں لگتا پاکستان ٹیم کو کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایک ہی اسٹائل سے کھیلتے رہے تو جو آسٹریلیا میں جاکر ہونا ہے اسے ہم برداشت نہیں کر سکتے ، اس سے پہلے ہمیں کوئی ایسی حکمت عملی بنانا ہوگی جس سے ہم کم ازکم ورلڈکپ کے فائنل تک پہنچ جائیں لیکن اس سے بعد سب کچھ قسمت کا گیم ہے کیونکہ لک سے آپ ورلڈ کپ کا فائنل بھی جیت سکتے ہیں۔ بابر اور رضوان کی اوپننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ اب اس معاملے پر پی سی بی کو کام کرنے اور سوچنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.