کھیل

ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ ، قومی باکسر عثمان وزیر کل ہونگے تھائی باکسر کے آمنے سامنے

قومی مایہ ناز باکسر عثمان وزیر کی یہ نویں پروفیشنل باکسنگ فائٹ ہوگی جس میں اب تک وہ تمام مقابلوں میں کامیابی سے ہم کنار ہوئے ہیں

ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ ، قومی باکسر عثمان وزیر کل ہونگے تھائی باکسر کے آمنے سامنے ‘ پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر تھائی باکسر سمپوت سیسا سے مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والی ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ کل کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے پروفیشنل باکسر عثمان وزیر تھائی لینڈکے باکسر سمپوت سیسا سے مقابلہ کریں گے۔ قومی مایہ ناز باکسر عثمان وزیر کی یہ نویں پروفیشنل باکسنگ فائٹ ہوگی جس میں اب تک وہ تمام مقابلوں میں کامیابی سے ہم کنار ہوئے ہیں۔ عثمان وزیر پاکستان کے پہلے باکسر ہیں جنہوں نے ڈبلیو بی او کے یوتھ ٹائٹل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

یاد رہے انڈر 23 کیٹیگری میں پاکستان نے پہلی بار کوالیفائی کیا ہے، عثمان وزیر گزشتہ پانچ روز سے تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل کوچز سے ٹریننگ لے رہے ہیں۔ عثمان وزیر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اپنی زندگی کی سب سے بڑی فائٹ لڑنے کیلئے پرجوش ہیں ،یوتھ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے کوالیفائی کرنا اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے قوم سے کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.