کھیل

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے پروفیشنل باکسنگ میں پہلا ورلڈ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی

بنکاک میں کھیلے جانیوالے میچ میں قومی ہیرو عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے ٹاپ رینک باکسر سومپوت سیسا کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

باکسر عثمان وزیر نے پاکستان کی جانب سے پروفیشنل باکسنگ میں پہلا ورلڈ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی جس پر پورا ملک انہیں مبارکباد دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا کو ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے مقابلے میں شکست دی، کسی پاکستانی باکسر کا پروفیشنل باکسنگ میں یہ پہلا ورلڈ ٹائٹل ہے۔ ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی گئی جس میں قومی ہیرو عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے ٹاپ رینک باکسر سومپوت سیسا کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔ بنکاک میں ہونے والی ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ کیلئے عثمان وزیر جب رنگ میں اترے تو ان کی پھرتی اور پنچنگ کے آگے حریف باکسر بے بس دکھائی دیا، پہلے رانڈ سے ہی عثمان تھائی باکسرسومپوت سیسا کو پریشر میں لے آئے تھے حالانکہ تھائی باکسر کو اپنے ہوم گرانڈ کا ایڈوانٹیج حاصل تھا مگر عثمان کا کھیل شاندار تھا انہوں نے سومپوت سیسا کو چھٹے رانڈ میں ناک آوٹ کرکے کامیابی حاصل کی۔

ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے اس مقابلے میں انڈر 23 کیٹیگری میں پہلی بار پاکستان حصہ لے رہا تھا۔ گلگت بلتستان کے علاقے استور سے تعلق رکھنے والے قومی باکسر عثمان وزیر اس سے قبل پاکستان کے لیے اے بی ایف ایشین ٹائٹل اور ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔ فتح کے بعد عثمان وزیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انھوں نے اس تاریخی فائٹ کے لیے بڑی تیاری کی تھی آج محنت کا صلہ مل گیا ہے اور وہ پاکستان کے پہلے باکسنگ ورلڈ چیپمئن بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا ٹائٹل والدین کے نام کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا، میں اپنے کوچز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے یہ ٹائٹل بغیر حکومتی سپورٹ کے جیتا ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اور گلگت بلتستان کے وزیراعلی خالد خورشید سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک میں موجود باکسنگ ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں، اس طرح پاکستان کو مزید کئی عثمان وزیر مل سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.