کھیل

فاسٹ بائولر شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر پی سی بی کا اظہار افسوس

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ڈومیٹسٹک فاسٹ بائولر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ان کی عمر 36 سال تھی

فاسٹ بائولر شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر پی سی بی کا اظہار افسوس’ قومی ٹیم کے عمر امین نے آج انتقال کرنے والے ڈومیسٹک فاسٹ بائولر شہزاد اعظم رانا کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ڈومیٹسٹک فاسٹ بائولر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔36 سالہ فاسٹ بائولر کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا اور اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شہزاد اعظم رانا نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 182 میچز میں 496 وکٹیں حاصل کیں۔

اب قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر امین نے بھی سوشل میڈیا پر متوفی فاسٹ بائولر کے ساتھ ایک گروپ فوٹو شیئر کی ہے جس میں تمام دوست سائیکل پر موجود ہیں۔ عمر امین نے لکھا کہ مجھے یقین ہی نہیں آ رہا کہ رانا اب ہم میں موجود نہیں ہیں، میرے بھائی آپ کو ہمیشہ مس کریں گے، اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی مغفرت فرمائیں اور آپ کے گھر والوں کو اس مشکل گھڑی میں صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.