کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء کی انعامی رقم کتنی ہے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 56 لاکھ ڈالرز رکھی گئی ' فاتح ٹیم کو16 لاکھ امریکی ڈالرز جبکہ رنرز اپ ٹیم کو8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے

آئی سی سی نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا یہ رقم کتنی ہے تمام اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 56 لاکھ ڈالرز رکھی گئی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو16 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی رنرز اپ ٹیم کو8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔ اعلان کے مطابق سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4 ، 4 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ سپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔ دوسری جانب سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی8 ٹیموں کو70،70 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے، پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ہر ٹیم کو 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.