کھیل

چھٹا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پہلی پاور پلے(6اوورز)میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والی ٹیم بن گئی

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اہم اعزاز اپنے نام کرلیا’ پہلے پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز کرنیوالی ٹیم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پہلی پاور پلے(6اوورز)میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والی ٹیم بن گئی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چھٹے میچ میں پاکستان کے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے پہلی پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنائے۔ یہ پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میچ کی پہلی پاور پلے میں سب سے زیادہ بنایا جانے والا اسکور ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.