کھیل

چھٹا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 3-3 سے برابر کر دی

پاکستان کا 170 رنز کا ہدف انگلش بیٹرز نے صرف 15 ویں اوورمیں پورا کرلیا، فل سالٹ نے 41 گیندوں پر 87 رنز جارحانہ اننگز کھیلی

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلہ میں کھیلے جانے والے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-3 سے برابر کردی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں پر 169رنز بنائے، بابر اعظم 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قومی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ،فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی جبکہ وکٹ کیپر محمد حارث نے آج اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا ۔محمد رضوان اور حارث رؤف کو آج آرام دیا گیا ۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والیمحمد حارث 7 اور نئے آنے والے بیٹر شان مسعود صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کو تیسرا نقصان حیدر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 14 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ افتخار احمد 31 رنز بناکر آٹ ہوئے۔اس کیعلاوہ آصف علی 9 اور محمد نواز 12 رنز بناسکے۔ کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور مقررہ اوورز میں 169 تک پہنچایا، بابر 59 گیندوں پر 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی اور سام کرن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے کافی جارحانہ آغاز کیا،لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چھٹے میچ میں پاکستان کے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے پہلی پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنائے۔ یہ پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میچ کی پہلی پاور پلے میں سب سے زیادہ بنایا جانے والا اسکور ہے۔ سیریز کے پہلے مرحلے کے چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جس میں سے دو میں پاکستان اور دو میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی جبکہ لاہور میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں گرین شرٹس نے 6 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.