کھیل

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی، کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ سانپ نے بھی کھیلا میچ

سانپ کی موجودگی پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو نشانہ دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ' ایک صارف نے لکھا کہ سابق کھلاڑیوں نے میچ روک دیا

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران سٹیڈیم میں سانپ نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی اننگز کے دوران اسٹیڈیم میں سانپ کو رینگتے دیکھا گیا۔ سانپ کی موجودگی نے کچھ دیر کے لیے میچ میں خلل ڈالا جس کے بعد اسٹیڈیم انتظامیہ حرکت میں آئی اور سانپ کو پکڑ لیا۔ بعد ازاں سانپ کے نکل آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے جہاں تنقیدی تبصرے سامنے آئے وہیں متعدد سوشل میڈیا صارفین بھی اس واقعے سے لطف اندوز ہوئے بنا نہ رہ سکے۔ ایک صارف نے واقعے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اسے فاسٹ بولر بمراہ کا متبادل قرار دیا۔ دوسری جانب ایک صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے طنز کیا کہ اگرچہ گراؤنڈ میں سانپوں کو آنے کی اجازت ہے لیکن پاکستانیوں کو نہیں۔ ایک صارف نے سانپ کی موجودگی پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ۔ ایک صارف نے لکھا کہ سابق کھلاڑیوں نے میچ روک دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.