کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، وسیم اکرم اور وقار یونس نے اپنی اپنی پلیئنگ الیون بتا دی

دونوں سابق کرکٹرز کی جانب سے دو دلچسپ انتخابات کیے گئے، وقار نے شعیب ملک کو منتخب کیا جب کہ وسیم اکرم نے اعظم خان کا انتخاب کیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہونے جارہا ہے اور اس سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے اپنی اپنی پلیئنگ الیون بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہونے جارہا ہے اور اس حوالے سے دن بدن قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پر بھی بحث جاری ہے تاہم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ایک پروگرام میں پاکستان کے دو لیجنڈری بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے میگا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی اپنی من پسند پلیئنگ الیون کے بارے میں بتایا۔دونوں سابق کرکٹرز کی جانب سے دو بہت ہی دلچسپ انتخابات کیے گئے، وقار نے تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک کو منتخب کیا جب کہ وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑی اعظم خان کا انتخاب کیا۔

وسیم اکرم کی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، شان مسعود، افتخار احمد، اعظم خان، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ۔ وقار یونس کی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، شان مسعود، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے وقار یونس کی پلیئنگ الیون پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.