کھیل

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی کا دورہ کرتاپور، انتخاب عالم سے بھی ملاقات

بیدی صاحب کا ایک دن کا ویزا تھا ،انہوں نے فون پر مجھے اطلاع دی تھی جس کے بعد میں نے اور شفقت رانا نے کرتارپور میں ملاقات کی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی نے کرتارپور کا دورہ کیا اور وہاں پر پہلے سے آئے پاکستان کے سابق کپتان انتخاب عالم سے ملاقات بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق بشن سنگھ بیدی نے کرتار پور پہنچ کر پاکستان کے سابق کپتان انتخاب عالم اور شفقت رانا سے ملاقات بھی کی۔بھارتی نیوز اینکر راج دیپ سردسائی نے بشن سنگھ بیدی اور انتخاب عالم کی کرتارپور میں ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ دوسری جانب انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ بشن سنگھ بیدی ایک روز کے لیے کرتارپور آئے تھے تاہم اب وہ واپس چلے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیدی صاحب کا ایک دن کا ویزا تھا ،انہیں جب ویزا ملا تو انہوں نے فون پر مجھے اطلاع دی تھی جس کے بعد ان کے پہنچنے پر میں نے اور شفقت رانا نے کرتارپور میں ملاقات کی اور لنگر بھی ایک ساتھ کھایا۔ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ بیدی سے 50 سال پرانی دوستی ہے کرتار پور میں ہونی والی ملاقات میں یادیں تازہ کیں۔ماضی میں لوئی آرمسٹرونگ میرا پسندیدہ گلوکار تھا ، اس کا گانا گاتا تھا،بیدی کے کہنے پر ان کے سامنے بھی وہی گانا گنگنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.