کھیل

پلیئر آف دی منتھ کے کھلاڑیوں کا اعلان ، قومی ٹیم کے کونسے کھلاڑی شامل؟ پتا چل گیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹرمحمد رضوان ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 553 رنز بنا کر پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ستمبرکے مہینے میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا قومی ٹیم کے کونسے کھلاڑی شامل ہیں پتا چل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹرمحمد رضوان ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 553 رنز بنا کر پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوگئے۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کے کیمرن گرین نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ آل رانڈ کارکردگی دکھانے پر پہلی مرتبہ شارٹ لسٹ ہوئے جبکہ بھارتی اسپنر اکسر پٹیل آسٹریلیا کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھانے پر پہلی مرتبہ پلیئرآف دی منتھ کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ویمنز پلیئرآف دی منتھ کے لیے بھارت کی دو پلیئرز ہرمن پریت کور اور سمرتھی مندھانا اور بنگلادیش کی نگار سلطانہ بھی نامزد ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.