کھیل

وویمن ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی میں بڑا سیٹ اپ، تھائی لینڈ کی پاکستان کو عبرتناک شکست

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 117 رنز کا ہدف تھائی لینڈ نے 6 وکٹ کے نقصان پر ایک بال پہلے ہی حاصل کرلیا

ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جس میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیا گیا 117 رنز کا ہدف تھائی لینڈ نے 6 وکٹ کے نقصان پر ایک بال پہلے حاصل کرلیا۔ تھائی لینڈ کی جانب سے نتھا کان چمپن 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ پاکستان کی ندا ڈار اور طوبی حسن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے54 رنز بنائے۔ ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ پہلی شکست ہے، اس سے قبل پاکستان ٹیم ملائیشیا اور بنگلادیش کو ہرا چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.