کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد قومی ٹیم کپتان بابراعظم کی پریس کانفرنس

جس طرح ٹیم نے پچھلا میچ کھیلا اور آج کا میچ کھیلا، کافی مثبت پرفارمنسز تھیں، بولرز نے پلان کے مطابق گیند کی اور بیٹرز نے بھی ذمہ داری لی

سہ افریقی سیریز کے سلسلہ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کی اور دبنگ اعلانات کیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جب بھی کسی ٹیم کو اس کے گراؤنڈ پر ہراتے ہیں تو اس سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے ہمراہ بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا جس طرح ٹیم نے پچھلا میچ کھیلا اور آج کا میچ کھیلا، کافی مثبت پرفارمنسز تھیں، بولرز نے پلان کے مطابق گیند کی اور بیٹرز نے بھی ذمہ داری لی، بحیثیت گروپ ہر بندہ اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ ہمارا پلان تھا کہ ہم نے شاداب اور بابر کو استعمال کرنا ہے اور انہیں اوپر کے نمبرز پر بھیجنا ہے کیونکہ ہمیں ان کی صلاحیتوں کا پتا ہے اور جس طرح یہ مخالف بولرز پر پریشر ڈالتے ہیں وہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، یہی پلان تھا کہ عموما شاداب کی بیٹنگ نہیں آتی تو کیونکہ نہ اسے اوپر بھیج کر دیکھا جائے اور اس نے اپنی اسکلز اور اعتماد دکھایا، جو پارٹنرشپ لگی وہ بہت عمدہ تھی اور جس طرح شاداب نے بولرز پر اٹیک کیا تو گیم کا مومینٹم ہمارے ہاتھ میں آیا۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا تھا میں اس موقع پر انتظار کر رہا تھا، میں پی ایس ایل میں اوپر کے نمبر پر کھیلا ہوں، میرا پلان بالکل سادہ ہوتا ہے کہ وکٹ پر جاکر بولرز کو پریشر میں لوں، وہی کوشش کی اور اللہ نے کامیاب کیا۔ شاداب خان کپتان کا کہنا تھا ایک پروفیشنل کی حیثیت سے آپ ہی چاہتے ہیں کہ آپ کی ذمہ داری بڑھے، آپ وہ کھلاڑی بنیں جس پر ساری ٹیم اور ساری قوم انحصار کر رہی ہو تو اس قسم کے پریشر کو لیکر کافی خوشی ہوتی ہے اور بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.