کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان، بریٹ لی نے تنقید کے نشتر چلا دیئے

عمران ملک کی بولنگ رفتار دیگر کے مقابلے میں اچھی اور تیز ہے، اس کے علاوہ وہ دیگر بلے بازوں کے لیے مشکلات بھی کھڑی کرسکتا ہے

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بائولربریٹ لی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی اسکواڈ کے اعلان کے بعد بھارتی ٹیم مینجمنٹ اور کپتان پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بائولر بریٹ لی نے بھارتی بولنگ پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاس عمران ملک جیسے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرانے والے بولرز ہیں لیکن تجربے کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا مجھے حیرت ہے کہ انہوں نے عمران ملک کو اسکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا، ان کا یہ حال ہے کہ ‘آپ کے پاس بہترین کار ہے لیکن آپ وہ گیراج میں چھوڑ دیتے ہیں، لیکن پھر اس کا کیا فائدہ؟’ سابق آسٹریلوی بولر نے کہا کہ وہ نوجوان ہے اور کم تجربہ رکھتا ہے لیکن اس کی بولنگ رفتار دیگر کے مقابلے میں اچھی اور تیز ہے، اس کے علاوہ وہ دیگر بلے بازوں کے لیے مشکلات بھی کھڑی کرسکتا ہے۔ بریٹ لی کاکہنا تھا کہ عمران ملک کو ٹیم مینجمنٹ نے بہت کم موقع دیا ہے، انہیں لگتا ہے کہ وہ ابھی تیار نہیں اور پھر ورلڈکپ سے کچھ عرصہ قبل ورلڈ کلاس بولر جسپریت بمراہ کا انجرڈ ہونا بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.