کھیل

افریقا سے سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

کھلاڑیوں کو ڈانس کے اسٹیپس کپتان شیکھر دھون سکھارہے ہیں اور اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئی کھلاڑی اپنے اسٹیپ بھولے نا

بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز جیت کر خوشی کا اظہار ڈریسنگ روم میں کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈانس کے اسٹیپس کپتان شیکھر دھون سکھارہے ہیں اور اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئی کھلاڑی اپنے اسٹیپ بھولے نا۔ شیکھر دھون ویڈیو میں یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ‘سارے اوئے سارے، سارے اپنے اسٹیپس یاد رکھنا’۔ بھارتی ٹیم نے پنجابی گانے ‘بولو تارا را را پر ڈانس کیا’، ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہورہی ہے جسے صارفین پسند بھی کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.