کھیل

شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر، ویسٹ انڈین ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا امکان

ویسٹ انڈیز نے 3 ٹی ٹوئنٹی کیلئے آئندہ برس کے اوائل میں پاکستان آنا تھا تاہم اب یہ سیریز 2024ء میں ٹیسٹ سیریز کے ساتھ کھیلی جائے گی

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا امکان ہے یہ خبر سامنے آنے پر شائقین کرکٹ سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز نے 3 ٹی ٹوئنٹی کے لیے آئندہ برس کے اوائل میں پاکستان آنا تھا تاہم اب یہ سیریز 2024ء میں ٹیسٹ سیریز کے ساتھ کھیلی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ کرکٹ ہونے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی زیادہ اہم ہونے کی وجہ سے سیریز ملتوی کرنے پر دونوں بورڈ رضا مند ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ کا سال ہونے کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ کو اہمیت دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور جلد سیریز ملتوی ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.