کھیل

دورہ پاکستان ‘انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

سکواڈ میں جیمز اینڈرسن، ہیری بروک، زیک کرالی، بین ڈکٹ، بین فوکس، ول جیکس، کیٹن جینگز، جیک لیچ اور لیام لیونگسٹن شامل ہیں

انگلینڈ ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا’ انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت بین سٹوکس کریں گے اورپہلا میچ دسمبر میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے اور دیگر اسکواڈ میں جیمز اینڈرسن، ہیری بروک، زیک کرالی، بین ڈکٹ، بین فوکس، ول جیکس، کیٹن جینگز، جیک لیچ اور لیام لیونگسٹن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جیمی اورٹن، اولی پوپ، اولی رابنسن، جو روٹ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ اسٹیورٹ براڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کی سیریز رواں سال کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی، دوسرا 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.