کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا نے بھارت کو شکست کا مزہ چکھایا دیا

ویسٹرن آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 169 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز ہی اسکور کر سکی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ہونے والے پریکٹس میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارت کو شکست کا مزہ چکھاتے ہوئے سب کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ سے قبل پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا الیون کی ٹیم نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کے ہوتے ہوئے کے ایل راہول کی قیادت میں کھیلے والی بھارتی ٹیم کو پریکٹس میچ میں39 رنز سے شکست کا مزہ چکھایا۔ ویسٹرن آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نک ہابسن اور ڈی آرسی شارٹ کی ففٹیز کی بدولت 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ ویسٹرن آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 169 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز ہی اسکور کر سکی۔ بھارت کی جانب سے کپتان کے ایل راہول کے علاوہ کوئی بھی بیٹر عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکا، کے ایل راہول نے 55 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ضائع گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.