کھیل

ویرات کوہلی اور روہت شرما پرتنقید کرنے پر دوست نے دوست کو قتل کر ڈالا

دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو اس وقت شدت اختیار کرگئی جب24 سالہ وگنیش اور دھرمراج کے درمیان کرکٹ پر بحث شروع ہوئی

کھیل میں اکثر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن ایک واقعہ میں ویرات کوہلی اور روہت شرما پر تنقید کرنے پر دوست نے دوسرے دوست کو قتل کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع آریالور میں حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک کرکٹ فین نے پسندیدہ کرکٹرز کو برا بھلا کہنے پر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا،جب ملزم اور مقتول شراب پینے کے لیے باہر جا رہے تھے۔ دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو اس وقت شدت اختیار کرگئی جب24 سالہ وگنیش اور دھرمراج کے درمیان کرکٹ پر بحث شروع ہوئی۔ اس دوران وگنیش نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کے بارے میں کچھ برا بھلا کہا جو دھرمراج کو برادشت نہ ہوا اور دونوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی تاہم دیکھتے ہی دیکھتے دھرمراج نے اپنے دوست کو چھری کے وار سے قتل ردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں دوست نشے کی حالت میں تھے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.